Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان سے ملاقات
پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ملتان کے وفد نے چیئرمین بورڈ ملتان حافط محمد قاسم سے ملاقات کی، وفد میں راؤ ذوالفقار احمد ضلعی صدر ، ظفر اقبال بھٹہ جنرل سیکرٹری ، راؤ ساجد مصطفی ایڈیشنل صدر ، شہزاد ظفر خان انفارمیشن سیکرٹری ، غلام عباس فنانس سیکرٹری اور شہزاد فہیم آڈیٹر شامل تھے۔
ملاقات میں کلاس نہم اور دہم کے امتحانات اور پریکٹیکل کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ حافظ محمد قاسم نے بتایا کہ کلاس دھم کا پہلا پرچہ یکم مارچ سے ہو گا ۔ اور کوشش کی جاۓ گی کہ ایمان دار امتحانی عملہ تعینات کیا جاۓ گا، اور پرچہ میں کوئی بھی سوال سلیبس سے باہر نہ ہو گا۔
امتحانی مراکز میں نگران عملہ اور طلباء اور طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔