Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کی ڈی ای او سے ملاقات

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداران نے ڈی ای او ایلیمنٹری ملک سرفراز احمد سے ملاقات کی، جس میں اساتذہ کے مسائل اور پروموشن کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

ڈی ای او نے پروموشن کے سلسلہ میں محمد خالد عالم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی، جس میں صابر حسین اے ای او ، یوسف خان اے ای او ، چوہدری ظفر اقبال ہیڈ کلرک اور محمد یوسف جونئیر کلرک ممبر ہوں گے، کمیٹی کے ممبران نے پروموشن سلسلہ میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی جنرل پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی سانئس پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی عربی کی سنیارٹی لسٹ نوٹیفائیڈ کر دی گئی ہے۔

جن اساتذہ کو سنیارٹی لسٹ میں کوئی اعتراض ہو تو وہ دو دن کے اندر اپنا اعتراض درست کرائیں، اور اپنے پروموشن کیس کی تکمیل کریں۔

عہدیداران میں راؤ ساجد مصطفی ، راؤ ذوالفقار احمد ، شہزاد ظفر خان ، ملک غلام عباس ، چوہدری فاروق احمد ، حاجی محمد احمد ، راؤ اشرف اور دیگر شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button