Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مہنگائی نے ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کو بولنے پر مجبور کردیا

قائدین پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب و رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان راؤ ساجد مصطفی ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری ایس ای ایس ملتان و محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ڈالر اور پٹرول کی قیمیتوں میں بے لگام اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے۔

حکومت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو زندہ رہنے کے لیے ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، حکومت کی تعلیمی پالیسیاں زمینی حقائق کے برعکس ہیں. اساتزہ برادری پہلے ہی معاشی پریشانیوں کا شکار ہے۔

پرائمری سکول ٹیچرز پر آن لائن ٹریننگ جو برٹش آرٹس کونسل کے تعاون سے دو سال مسلسل آن لائن نافذ کر دی گئی ہے، ہر ہفتے ایک یونٹ مکمل کرنے پر تقریبا 3000 ایم۔بیز صرف ہوتے ہیں جس میں ویڈیوز، کوائز، ریڈنگ میٹیریل، تھیوریز اور ڈسکشن فورم سوالوں کے جوابات شامل ہیں۔

پرائمری ٹیچر ملک کے لو پیڈ پرسنز ہیں وہ اپنی حکومت سے دست بستہ عرض پرداز ہیں کہ وہ ہر ماہ کے چار ہفتے جس میں 2000 روپے خرچہ آ رہا ہے آن لائن ٹریننگ کا معقول معاوضہ مقرر کریں ۔ یہ ٹریننگ جیب پر بوجھ بن چکی ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سوفٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔

اسکا وقت صرف سکول ٹائم کی حد تک مقرر کیا جائے اور اس حوالے سے اساتزہ کو درپیش تمام معاشی اور زہنی پریشانیوں کو دور کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button