Breaking NewsSportsتازہ ترین
شاہین آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے ایمبسیڈر مقرر
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کا ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سینٹرل پولیس آفس پشاور میں آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ساتھ کرکٹر ارشد خان بھی موجود تھے۔
آئی جی نے شاہین آفریدی کو پولیس فورس کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کرنے کی پیشکش کی، جسے فاسٹ بولر نے قبول کرلیا۔
شاہین آفریدی نے آئی جی کی پیشکش کو قبول کرکے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔