شاہین کی انجری ،،،سب پریشان
شاہین شاہ آفریدی کتنا قیمتی اثاثہ اور کتنا نازک اور اہم وقت۔ایک ممکنہ انجری نے سب کو پریشان کردیا۔شاہین شاہ آفریدی کو فٹنس مسائل کا سامنا، ساڑھے چار اوور باہر ٹریٹمنٹ لیتے رہے۔
ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے دسویں اووور میں باونڈری پر ٹیم ڈاکٹر اور فزیو سے بات کی، ان کی جگہ محمد حارث کو فیلڈ میں اتارا گیا تاہم 14.3اوور کے بعد آفریدی گرائونڈ میں واپس آگئے ۔
ان کی ٹریٹمنٹ پر تجزیہ نگار کافی پریشان دکھائی دیئے، ایئر کمنٹیٹرز اینڈی فلاور اور وقار یونس بھی پریشان نظر آئے، کیونکہ آفریدی ٹیم کے ڈاکٹر کے ساتھ باؤنڈری لائن کے قریب کھڑے ان سے بات کر رہے تھے۔
اگر آفریدی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو انہیں اسے ہٹا دینا چاہئے۔ وہ پاکستان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔
فلاور نے آن ایئر یہ کہا کہا۔وقار یونس اس دوران آفریدی کی فٹنس کے بارے میں زیادہ فکر مند نظر آئے۔ خود ایک سابق فاسٹ باؤلر ہونے کے ناطے پاکستانی لیجنڈ نے اصرار کیا کہ اگر فزیو اور ڈاکٹر دونوں ہی پیسر کے گرد موجود ہوں تو یہ واقعی تشویش کا باعث ہو سکتا ہے۔
وقار یونس نے کہا ہے کہ مجھے فاسٹ بولر کے ارد گرد فزیو سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن جب ڈاکٹر آتا ہے، تب ہی تھوڑی پریشانی ہو جاتی ہے۔ شاہین کے پاس یہ دونوں موجود ہیں۔
شاہین چند اوورز کے بعد میدان میں واپس آئے، اس کا مطلب ہے کہ تیز گیند باز نے سانس لینے کے لیے کھیل چھوڑ اتھا۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ملتان میں گرم حالات میں لگاتار پانچ اوورز کروائے اور شاید درد کا سامنا کرنا پڑا، شاہین نے5 اوورز میں 27 رنزکے عوض 2 وکٹیں لی ہیں