پیف کے نئے ایم ڈی نے چارج سنبھال لیا
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد فرید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، شاہد فرید صوبائی سول سروس کے سینئر رُکن ہیں۔
ایم ڈی پیف نے چارج سنبھالنے کے بعد پیف کے سینئر افسران سے ملاقاتیں کیں، اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دورے کیے، پیف کے تمام افسران نے ایم ڈی پیف کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف حکومت پنجاب کا بہترین ادارہ ہے، اور تعلیمی میدان میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں میں 26لاکھ سے زائد زیر تعلیم طلبا و طالبات کی معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، اور پیف کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کے کونے کونے میں سکول کھولے جائیں گے تاکہ تعلیم سے محروم بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔