ملتان : اہلیان شمس آباد کی بھی فوج کے حق میں ریلی
یوم تکریم شہدائے وطن کے موقع پر اہلیان شمس آباد اور انجمن تاجران جمعہ بازار کے زیر اہتمام جمعہ بازار شمس آباد میں شہداء سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران جمعہ بازار کے صدر چوہدری محمد اسلم نے کہا افواج پاکستان اور پولیس کے شہید پوری قوم کے اور ہمارا فخر ہیں، کسی بھی مشکل حالات سیلاب ہو یا کوئی قدرتی آفت ہو ہماری فوج پوری قوم کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہوتی ہے۔
آج کا دن تکریم شہدائے کیلیے وقف کیا جانا دراصل انکی لازوال قربانی کا اعتراف ہے، آج ہم افواج پاکستان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا۔افواج پاکستان کے شہدا ء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ہم شہداء پاکستان کی عظیم قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر ریلی میں شاہد جمیل،تنویر بابر،غفور علی شاہ، چاچا منظور، نواز ناظر،فلک شیر اور نذراللہ خان سمیت تاجران جمعہ بازار اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔