Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

الیکشن ڈیوٹی نہ کرنے پر زکریا یونیورسٹی کی دو اساتذہ کو شو کاز نوٹس جاری

الیکشن کمیشن کی طرف سے رجسٹرار کو ارسال کئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ جنرل الیکشن میں حکومت کی ہدایت کے مطابق سرکاری اداروں کے عملے کی ڈیوٹی لگائی گئی، مگر زکریا یونیورسٹی کی دو اساتذہ نے ان کو کرنے سے انکار کردیا۔

ان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے، ان میں لیکچرار انگلش ڈیپارٹمنٹ شازرہ سلام اور سائیکالوجی کی آمنہ اجمل شامل ہیں۔

دوسری طرف زکریا یونیورسٹی حکام کا کہناہے کہ آمنہ اجمل کا نام غلطی سے فہرست میں چلاگیا تھا کیونکہ اپلائیڈ سائیکالوجی کی لیکچرر اپنی نوکری چھوڑ چکی ہیں، اس بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button