Breaking NewsSportsتازہ ترین
بین الصوبائی رنگ بال چیمپئن شپ : دفاعی چیمپئن سندھ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
دوسری نیشنل بین الصوبائی رنگ بال چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن سندھ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا، پنجاب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑی رانا وقار احمد کو پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایونٹ میں بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے صدر محمد اجمل اور جنرل سیکرٹری رشید گل نے انعامات تقسیم کیے ۔