Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی میں سمارٹ کلاس رومز کا آغاز

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایک اور ڈیجیٹل کلاس روم کی تعمیر مکمل ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے افتتاح کیا۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایچ ای سی کے تعاون سے ایک اور سمارٹ ڈیجیٹل کلاس روم مکمل کرلیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب متی تل کیمپس میں منعقد کی گی، مہمان خصوصی سیکرٹری ایچ ای ڈی جنوبی پنجاب الطاف بلوچ تھے۔

اس موقع پر اس موقع پر پراجیکٹ کے سپروائز محمد انجینئر محمد اعظم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کلاس روم ایچ ای سی فنڈڈ اور مقرر کردہ معیار کے مطابق مکمل کی گئی ہے، ویمن یونیورسٹی میں دو سمارٹ کلاس رومز بنائے گئے، ایک متی تل کیمپس میں اور دوسرا کچہری کیمپس میں بنایا گیا ہے۔ ہر کلاس روم میں 30 سے زائد جدید کمپیوٹر رکھے گئے ہیں، جبکہ تین ایل ای ڈی بھی نصب کی گئی ہے۔

دونوں کلاس رومز میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ دونوں کلاس رومز ساونڈ پروف ہوں گے، ایک ٹیچر دونوں کلاس رومز میں اکھٹے طالبات کو پڑھا سکیں گی، جبکہ ان میں ایل ایم ایس کے ذریعے لیکچر دئیے جاسکیں گے۔

ان کلاس رومز کے ذریعے دوسری یونیورسٹیوں کے تعاون سے ایک دوسری کی طالبات کو کلاسز پڑھائی جاسکیں گی۔

کرونا وبا کے دوران یونیورسٹی نے جدید تدریسی طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کو بہترین سہولیات فراہم کی تاکہ تدریسی عمل بغیر کیسی رکاوٹ کے جاری رہے، اور طالبات کو لیکچرز تک رسائی ممکن ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کلاس روم میں آٹومیٹیک اسمارٹ بورڈ ایل سی ڈی ٹچ اسکرین بھی موجود ہیں، جو ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمارٹ کلاس رومز وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ دنیا سمٹ گئی ہے، اور اب موجودہ دور ای لرننگ کا دور ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ویمن یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کو اپنی طالبات تک پہنچا رہی ہے کورونا کے ایام میں بھی ایل ایم ایس کے ذریعے تدریس کا عمل جاری رکھا، جس کو پاکستان بھر میں سراہا گیا۔

یونیورسٹی کو مکمل ہائی ٹیک کردیا جائے گا تاکہ طالبات اور فیکلٹی کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

ہم نے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کو اپنایا ہے اور اس میں جدید تقاضوں کے مطابق سافٹ ایئر استعمال کئے ہیں اس لئے حکومت ایسی پالیسی بنائیں کہ تعلیمی ادارے جدید ٹیکنالوجی کو عام کرسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور ایچ ای سی کے تعاون سے بنائے گئے یہ کلاس رومز بہت اہمیت کے حامل ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی نے سیکرٹری کو یونیورسٹی کی مکمل اکیڈمک پروفائل، پراجیکٹس اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔

سیکرٹری ایچ ای ڈی الطاف بلوچ نے کہاکہ دنیا تیزی سے آٹومیٹک ہورہی ہے، یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہمیں طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلیم دینے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے یونیورسٹی میں انوائرمنٹ کلیننگ اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کے فروغ پر زور دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی پالیسیاں کو مرتب کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی اور صنعتی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ تحقیقی سرگرمیوں کو بڑھانا جاسکیں۔

اس سلسلے میں ہم نے جنوبی پنجاب کے تمام کالجز کو بھی کمیپوٹرائزڈ کرنے کا پلان تیار کیا ہے ، اس پر کام بھی شروع کردیا ہے ، ہم کالجز میں سمارٹ کلاس روم قائم کرنا چاہتے ہیں ، یونیورسٹیاں ہیلتھ اور زراعت کے شعبہ میں بھی ریسرچ کریں، ایسے میں سمارٹ کلاس رومز مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ان کلاس رومز کو مزید سمارٹ بنایا جائے، اس میں دیئے جانے والے لیکچر کے ریکارڈنگ کا سسٹم بھی ہونا چاہیے تاکہ بعدازاں یہ لیکچر طلبا وطالبات کو یونیورسٹی کے پورٹل سے دستیاب ہوسکے۔

اسی طرح ریسرچ کوبھی جدید ٹولز سے مزین کرنا ہوگا حکومت اس سلسلے ویمن یونیورسٹی کی ہرممکن مدد کرے گی۔

اس موقع پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button