Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمپریسر لگانے والے 14 گیس صارفین پکڑے گئے

جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ٹاسک فورس ٹیم نے گزشتہ روز کارروائی کرتےہوئے 14 گیس میٹرز منقطع کیے، ٹیم نے ملتان شہر میں 13اورمیاں چنوں میں 1 گیس میٹر منقطع کئے ۔

س موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف موسم سرما تک آ پریشن جاری رہے گا ۔

کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کوموسم سرما میں مطلوبہ پریشر پر سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے تاکہ عوام کو کم گیس پریشر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button