Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ سوئی گیس کی کارروائی جاری، 11 صارفین دھر لئے گئے

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے مزید چھ گیس چور پکڑ لئے۔

گیارہ صارفین کے خلاف کاروائی ملتان سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ، نئی منصوبہ بندی سے کاروائیوں میں مزید کامیابیاں، انچارج ٹاسک فورس نے صبح 6 بجے سے رات دس بجے تک ٹیموں کے پروگرام جاری کردیئے۔

دو صارفین میٹر ٹیمپر کرکے گیس چوری کرنے میں ملوث پائے گئے ، ٹاسک فورس نے انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ ایک صارف نے میٹر کو ریورس کرکے تقریبآ 8 ہیکٹا میٹر گیس چوری کی ، ٹاسک فورس نے اسکا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی ۔ ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا مگر میٹر لگا گیس کی سہولت استعمال کرنے میں مصروف تھا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا۔

دو صارفین غیر قانونی طور کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچنے میں ملوث پائے گئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے۔ پانچ صارفین ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔

ریجنل منیجر حسین ظفر صاحب نے کمرشل ایکٹو صارفین کو بھی چیک کرنے ٹاسک دے دیا ہے، جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن ایف آئی آر کاٹنے میں محکمہ کو کافی تنگ کرتے ہیں ۔ گیس چوروں سے سختی نمٹنا چاہئے مگر تھانے والے بار بار چکر لگواتے ہیں، جس سے ایف آئی آر لیٹ کاٹی جاتی ہے جس کا فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button