Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ سوئی گیس نے گیس چوروں کے خلاف کاروائی شروع کردی

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان ڈی نے ریجنل منیجر سید حسین ظفر کی ہدایت پر گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

گزشتہ روز کو ٹاسک فورس ملتان نے 2 عدد گھریلو میٹرز کمرشل استعمال کرنے پر منقطع کر دیئے۔

پہلا میٹر عمر عثمان آٹو مینوفیکچررز پرائیویٹ لمیٹڈ معصوم شاہ روڈ ملتان سے اور دوسرا علی میڈیکل سنٹر غوث اعظم روڈ چاہ وریام والا ملتان سے اس طرح 2 عدد میٹرز بستی خداداد شیر شاہ روڈ ملتان اور صابری چوک مظفر آباد سے کاؤنٹر سیل ٹمپرڈ کی وجہ سے کاٹ دیے ہیں، لیاقت علی ولد محمد بخش کے خلاف تھانہ مظفر آباد میں غیر قانونی طریقے سے سروس لائن اور میٹر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ اپنی مدد آپ کے تحت شفٹ کرنے پر استغاثہ برائے ایف آئی آر زیر دفعہ سی/462 جمع کرا دیا۔

اس سلسلے میں ریجنل منیجر سید حسین ظفر نے ٹاسک فورس کے سینئر ایسوسی ایٹ انجینئر یعقوب خان کو گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، اس طرح گیس چوری کے خلاف یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button