Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمپریسر لگانے والوں کے خلاف کارروائی ، 30 میٹر اتار لئے گئے

جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ملتان ریجن میں 30گیس میٹرز منقطع کئے گئے۔

گزشتہ روز سوئی گیس کی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر کمپریسر کے استعمال پر ملتان شہر میں 19 شجاع آباد میں 3 اورمیاں چنوں میں 8 گیس میٹرز کو منقطع کیا۔

اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

کریک ڈاؤن کا مقصد عوام کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مطلوبہ گیس پریشر مہیا کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button