Breaking NewsNationalتازہ ترین
ٹاسک فورس سوئی گیس کی کارروائیاں: متعدد میٹرز پکڑے گئے

ٹاسک فورس ملتان ریجن کے نئے انچارج محمد جمیل شاہین اور سینئر ایسوسی ایٹ انجینئر یعقوب خان کی گیس چوروں کے خلاف ایک اور کاروائی
تفصیل کے مطابق ٹاسک فورس نے محلہ محمود آباد سے 2 عدد گھریلو گیس میٹرز ریورس کرکے گیس چوری کرنے پر منقطع کر دیئے ہیں اور دوسرا رام کلی بہاولپور روڈ سے میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرنے پر منقطع کیا گیا۔
اسی طرح محلہ اشرف آباد پیراں غائب میں رحمت علی ڈائیریکٹ ربڑ پائپ لگا کر گیس چوری کررہا تھا جو کہ موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ڈومیسٹک کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین کی بھی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ ٹاسک فورس کے انچارج نے اعادہ کیا کہ ملتان سے گیس چوری ختم کرکے دم لیں گے۔