Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا دس گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

شمس آباد میں ایک صارف سوئی گیس کے پلگ شدہ مین والو کو تبدیل کرکے گیس چوری میں ملوث پایا گیا، جس کی سروس ریموو کردی گئی اور زیر دفعہ 462 E کے رپورٹ کردی گئی۔

دوسرے کیس میں منیر آباد میں ایک گھریلو صارف جس کا میٹر کٹا ہوا تھا عرصہ دراز سے ڈائیریکٹ استعمال کرکے گیس چوری کررہا تھا، ٹاسک فورس کی ٹیم نے اسکا کنکشن منقطع کردیا۔

تیسرے کیس میں ایک گھریلو صارف نے اپنا میٹر غیر قانونی طور پر دوسری جگہ منتقل کیا تھا ۔ اس کا میٹر منقطع کردیا گیا۔ چوتھے کیس میں ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اور وہ ناجائز میٹر کے ذریعے گیس استعمال کررہا تھا ٹاسک فورس نے اسکا میٹر منقطع کرکے قبضہ میں لے کر لیبارٹری بھجوا دیا تاکہ میٹر کی اصل صورتحال کے مطابق جرمانہ عائد کیا جاسکے ۔

دو کیسوں میں گھریلو صارفین کمپریسر استعمال کرکے گیس کھینچ رہے تھے جس سے علاقہ کا پریشر خراب ہوا ہوا تھا ان صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے ۔

بقیہ چار کیسوں میں گھریلو صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں میں گیس سپلائی کرنے میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں ۔ انکے علاوہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 94000 روپے کی ریکوری بھی کروائی۔

انچارج ٹاسک فورس نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ کمپریسر استعمال سے جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے، گیس کمی کی اطلاع محکمہ کو دیں، کمپریسر استعمال نہ کریں۔

ریجنل منیجر حسین ظفر کی ہدایت پر ٹاسک فورس ٹیموں کی صبح شام ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، اب کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button