سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی پندرہ گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، میٹر منقطع
ٹاسک ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ تین صارفین گھریلو گیس کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے، ان میں ایک کرسٹل اچار، دوسرا الرحمان دودھ دہی اینڈ فالودہ آئسکریم اور تیسرا نرسنگ ہوسٹل میں استعمال ہو رہا تھا، تین صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر اتار لئے گئے۔
ایک صارف کا میٹر کمپریسر استعمال پر منقطع کیا گیا، ایک صارف کا میٹر غیر قانونی طور پر شفٹنگ کی بنا پر منقطع کیا گیا۔
دو صارفین دو سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دے رہے تھے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، انکے علاوہ پانچ صارف ایک سے زائد گھروں میں ایکسٹنشن کے ذریعے گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔
اسکے علاوہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 94988 روپے کی ریکوری بھی کروائی۔ واضح رہے کہ یہ ریکوری گیس چوروں کی کی گئی تھی۔
انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ریجنل منیجر حسین ظفر نے جو اضافی ریسورسز دیئے اس سے پراگریس میں اضافہ ہوا ہے۔