سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی 12 گیس چوروں کے خلاف کاروائی
پرانا شجاع باد روڈ کا ایک گھریلو صارف گیس کو کمرشل استعمال کررہا تھا، جس پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے اس کا میٹر منقطع کردیا۔
دو صارفین میٹر کو ریورس کرکے گیس چوری کے جرم میں ملوث تھے انکے میٹر بھی منقطع کردئیے گئے، دو صارفین جن کے میٹر پہلے سے ہی منقطع تھے اور نان بلنگ پر تھے وہ ناجائز میٹر کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کررہے تھے، انکے میٹر منقطع کرکے قبضہ میں لے لئے گئے۔
سات صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں میں گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے جن پر ایکشن لیتے ہوئے ایکسٹینشن اتروا دی گئیں ۔ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 34000 روپے کی ریکوری کرائی ۔
انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چوری روکنا ہمارا ملی فریضہ ہے اور اس میں عوام ہمارا ساتھ دیں ۔ اور کسی بھی چوری یا ڈائیریکٹ استعمال کی اطلاع 0619220085 پر دیں، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔
صارفین کی سہولت کے لئے ریجنل منیجر حسین ظفر صاحب کی ہدایت پر خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو شکایت کے ازالے کے لئے فوری کاروائی کرے گاز اور اس سیل میں ایگزیکٹوز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔