Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا کمپریسر استعمال پر کریک ڈاون، لاکھوں کی ریکوری

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے تغلق روڈ ، گھنٹہ گھر ، الطاف ٹاؤن ، جان محمد کالونی، شریف پورہ ، سمیجہ آباد, سورج میانی اور انصار کالونی میں کمپریسر استعمال صارفین چیک کئے۔

دو صارفین کے میٹر کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پائے گئے جن کے میٹر منقطع کر دیئے گئے اور میٹر بمعہ کمپریسر قبضہ میں لے لئے، اس کے علاوہ دو صارفین نان بلنگ پر تھے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے اور مزید محکمانہ کروائی کے لئے لکھ دیا گیا۔

ٹاسک فورس کی خصوصی ٹیم نے پانچ صارفین جن کو گیس چوری پر جرمانے ہوئے تھے ان سے 101790 روپے کی ریکوری بھی کروائی، یکم جولائی سے سے تیس اپریل تک جن صارفین کو جرمانے ہوئے انکی لسٹ ٹاسک فورس نے حاصل کرکے ان پر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ جرمانے ادا کردیں ورنہ میٹر منقطع کر دیئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button