Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سوآئل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز اور سوائل سروے ڈیپارٹمنٹ پنجاب (لاہور) کے اشتراک سے ایک روزہ ٹریننگ کے انعقاد کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے ہدایت دی کہ اس طرح کی ٹرینگز کو کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے یقینی بنائیں تاکہ کسان اپنی زمینوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

ڈاکٹر عتیق الرحمان اور ڈاکٹر تصدق رسول سوائل سروے پنجاب (لاہور) نے بطور ٹریننر حاضرین کو سوائل پروفائل کی مختلف تہوں اور ان سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے حاضرین کو سمجھایا کہ سوائل پروفائل کی مختلف تہیں کس طرح زمین کی زرخیزی پر اثر انداز ہوتی ہیں، اور یہ کس طرح پودوں اور فصلوں کی پیداوار کو متاثر کرتی ہیں اور اس کی پہچان کیسے کی جاتی ہے۔

ٹریننگ میں حصہ لینے والے والے تمام حاضرین کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں موجود باغ کے اس جگہ کی سوائل پروفائل کا عملی معائنہ کرایا ، جہاں پر پودوں کی بڑھوتری رکی ہوئی تھی ۔

اس کے علاوہ ٹاٹے پور ملتان کے ایک جدت پسند کسان کے باغ میں بھی زمین کی پروفائل کے بارے میں عملی ٹریننگ دی گئی، ٹریننگ کے دوران حاضرین نے دیکھا کہ وہ زمین جس کی سوائل کے پروفائل میں کیلشیم کاربونیٹ کی ایک سخت تہہ بنی ہوئی تھی وہاں پودوں کی گروتھ رکی ہوئی تھی۔کیلشیم کاربونیٹ سے بننے والی یہ تہہ زمین کے اندر پانی کی ترسیل کو شدید متاثر کرتی ہے ، اور زمین میں سیم زدہ صورتحال پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے پودے کی جڑوں کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں ملتی اور ان کی بڑھوتری رک جاتی ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے ٹریننگ کے بنیادی مقاصد اور کسانوں کے لئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ٹریننگ میں ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر وزیر احمد،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر محمد عارف،ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر عمیر ریاض،ڈاکٹر باقر حسین اور ڈاکٹر احمد محمود طلباء و طالبات اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button