Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 500 کلو واٹ سولر انرجی سسٹم کا افتتاح

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 500 کلو واٹ سولر انرجی سسٹم کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے اپنے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی الیکٹریسٹی کی ڈیمانڈ کو کم کرنے کے لیے ہر ادارے کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اور سولر سسٹم پر آنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سولر سسٹم سے پیدا ہونے والی الیکٹریسٹی سے ایک تو یونیورسٹی کے اخراجات میں کمی ہوگی، اور دوسرا یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں بھی کلین اور کلین انرجی مفید ہائے ثابت ہوگی۔

اس موقع پر رئیس جامعہ نے تمام سٹیک ہولڈر اور یونیورسٹی کے سٹاف کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں اس سسٹم میں مزید سولر انرجی کا اضافہ کریں گے، تاکہ یونیورسٹی الیکٹریسٹی کے بوجھ سے چھٹکارا پایا جا سکے۔

اس موقع پر ٹریثرار محمد رفیق فاروقی، ڈائریکٹر پی این ڈی عمران محمود،پروجیکٹ ڈائریکٹر رانا طفیل، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم،بینک آف پنجاب کے نمائندے، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کے علاوہ انچارج الیکٹریکل انجینیئر ابو مظہر احمد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button