Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف اور بینک آف پنجاب میں سولر پینل کی فراہمی کےلئے معاہدہ طے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پیف اور بینک آف پنجاب کے درمیان پارٹنر سکولوں کو سولر پینل کی فراہمی کا معاہد ہ طے پا گیا، 7ہزار سے زائد پیف پارٹنر ز کو سولر سسٹم کی خریداری کے لیے آسان اقساط پر قرضے دیے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور بینک آف پنجاب کے درمیان پارٹنر سکولوں کو سولر پینلز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیاہے، اس معاہدے کے تحت 7ہزار سے زائد پیف پارٹنرز کو سولر سسٹم کی خریداری کے لیے آسان اقساط پر قرضے د یے جائیں گے۔

اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد فرید، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹس سروسز) راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایف سی آر ایم) محمد فاروق، ڈائریکٹر (فنانس) قاسم منیر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایف اے ایس) ایاز محمد عرفی نے شرکت کی۔

بینک آف پنجاب سے ہیڈ ریٹیل فنانس ڈویژن سلمان شاہ، ہیڈ گورنمنٹ سیکٹر ڈویژن غلام علی، ہیڈ پبلک سیکٹر ڈپوزٹ ڈویژن ندیم غلام بٹ اور دیگر افسران تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر ایم ڈی پیف شاہد فرید اور ہیڈ ریٹیل فنانس ڈویژن سلمان شاہ نے دستخط کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پیف نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ شمسی توانائی کی سہولت سے 7ہزار سے زائد پیف پارٹنر ز کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی اور 27لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو ماحول دوست بجلی فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button