Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ 20 اپریل کو شروع ہوگا، تیاریاں مکمل کرلی گئیں

پنجاب کی شطرنج ایسوسی ایشن ، ملتان ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ،سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کی شطرنج فیڈریشن کے اشتراک سےپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ۔ 20 اور 21 اپریل 2024 کو اسپورٹس جمنازیم ملتان میں منعقد ہوگا۔

یہ ایونٹ جنوبی پنجاب کی شطرنج کھیلنے والوں کے لیے ایک تاریخی موقع ثابت ہوگا، پہلے جنوبی پنجاب شطرنج میلے کا مقصد شطرنج کی مہارت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے اور جنوبی پنجاب کے پہلے سے محروم علاقے میں ہر عمر اور مہارت کی سطح کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ماسٹرز، جنوبی پنجاب شائٹرز، خواتین اور انڈر 14 سمیت متعدد کیٹیگریز کے ساتھ، یہ ایونٹ منعقد کرایا جائے گا، جس کی انٹری فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پہلے 50 افراد کو نقد انعامات دئے جائیں گے، جس کی کل قیمت 10 لاکھ روپے ہے۔

6 لاکھ کھلاڑیوں اور آفیشل کے ٹی اے / ڈی اے کےلئے مختص کیاگیا ہے, ٹائٹل والے کھلاڑیوں کو سفری الاؤنس ملے گا، جبکہ تمام آؤٹ سٹیشن کھلاڑیوں کو رہائش فراہم کی جائے گی۔ پنڈال میں ریفریشمنٹ اور دوپہر کا کھانا پیش کیا جائے گا۔بہترین کارکردگی والے تمام کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ تقیسیم کئے جائیں گے

شیڈول کے مطابق ماسٹرز کیٹیگری میں پہلا انعام: 50 ہزار روہے دوسرا انعام: 25 ہزار روپے تیسرا انعام 15ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب شاطرز کیٹیگری میں پہلا انعام روپے 25 ہزار روپے، دوسرا انعام: 20,ہزار روپے ; تیسرا انعام 15ہزار روپے رکھا گیا جبکہ 10 ویں پوزیشن تک انعام دئے جائیں گے ، جبکہ خواتین کی کیٹگری میں پہلا انعام 15 ہزار روپے ، دوسرا انعام 10 ہزار روپے تیسرا 8 ہزار روپے رکھا گیا گیا، یہاں بھی 10ویں پوزیشن تک انعام دئے جائیں گے

ٹائم کنٹرول 30 منٹ 30 سیکنڈ انریکمنٹ رکھاگیا ہے، ٹورنامنٹ سوئس سسٹم پر کھیلا جائے گا جس میں 7 راؤنڈ ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button