شطرنج میلہ جنوبی پنجاب آج سے شروع ہوگا
پنجاب کی شطرنج ایسوسی ایشن، ملتان ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ،سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کی شطرنج فیڈریشن کے اشتراک سےپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ آج سے ریلوے کلب میں شرو ع ہوگا، جو دو دن جاری رہے گا۔
تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب شطرنج میلہ آج سے ریلوے کلب نزد کے ایف سی میں شروع ہوگا، پہلے جنوبی پنجاب شطرنج میلے کا مقصد شطرنج کی مہارت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے اور جنوبی پنجاب کے پہلے سے محروم علاقے میں ہر عمر اور مہارت کی سطح کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
ماسٹرز، جنوبی پنجاب شائٹرز، خواتین اور انڈر 14 سمیت متعدد کیٹیگریز کے ساتھ، یہ ایونٹ منعقد کرایا جائے گا، پہلے 50 افراد کو نقد انعامات دئے جائیں گے، جس کی کل قیمت 10 لاکھ روپے ہے، ٹائم کنٹرول 30 منٹ 30 سیکنڈ انریکمنٹ رکھا گیا ہے، ٹورنامنٹ سوئس سسٹم پر کھیلا جائے گا، جس میں 7 راؤنڈ ہوں گے۔