Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورلڈ کیو ایس رینکنگ : جنوبی پنجاب جگہ بنانے میں کامیاب

کیو ایس سسٹین ایبل رینکنگ کے دوسرے ایڈیشن میں جنوبی پنجاب کی تین یونیورسٹیاں شامل ہوگئیں۔

کیو ایس سسٹین ایبلٹی رینکنگ کے دوسرے ایڈیشن میں کل 17 پاکستانی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے، جبکہ پچھلے سال کے پہلے ایڈیشن میں صرف 5 یونیورسٹیاں تھیں، 2024 کی رینکنگ میں 95 ممالک اور خطوں میں 1397 ادارے شامل ہیں۔

یونیورسٹیوں کو ان کی سماجی اور ماحولیاتی پائیداری کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی میں شامل کیا جاتا ہے۔

پاکستانی یونیورسٹیوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) پہلے نمبر پر ہے، جس کے بعد یونیورسٹی آف لاہور ہے۔

تیسرے نمبر پر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، چوتھے پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور اور پانچویں نمبر پر بحریہ یونیورسٹی ہے۔

چھٹے پر پنجاب یونیورسٹی،ساتویں پر قائد اعظم یونیورسٹی 8ویں پر اقرا یونیورسٹی، 9ویں پر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، 10ویں ویٹرنری اینڈ اینیمل اینمل یونیورسٹی لاہور، 11ویں ایئر یونیورسٹی پاکستان، 12ویں پر خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان، 13 پر یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد 14ویں پر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ،15ویں پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، 16پر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور 17 ویں پر کراچی یونیورسٹی موجود ہے۔

جبکہ عالمی سطح پر یونیورسٹی آف ٹورنٹو کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، اس کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے دوسرے نمبر پر، یونیورسٹی آف مانچسٹر تیسرے نمبر پر، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا چار، یونیورسٹی آف آکلینڈ پانچویں، امپیریل کالج لندن تیسرے نمبر پر ہے۔ چھٹے نمبر پر سڈنی یونیورسٹی سات، لنڈ یونیورسٹی آٹھ، میلبورن یونیورسٹی نو، اور ویسٹرن یونیورسٹی دس نمبر پر ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button