Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائی اور ہائیر سکولوں میں موجود اضافی آسامیوں بارے رپورٹ طلب

محکمہ سکولز نے ہائی اور ہائیر سکولوں میں موجود اضافی اسامیوں بارے رپورٹ طلب کرلی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ دستیاب وسائل کو استعمال کرکے کسی بھی ادارے کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔

محکمہ سکولز بھی اس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور سکولوں میں موجود اضافی اسامیوں کے بارے میں پالیسی مرتب کررہا ہے ،ایسے ہائی سکول جن کو اپ گریڈ کرکے ہائرسکینڈی سکول بنادیاگیا تھا، ان میں گریڈ 17اور اسے زائد گریڈ کی اضافی اسامیاں موجود ہیں ،جن میں ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ ماسٹر شامل ہیں ۔جو پہلے ہی ایس این ای میں شامل ہیں۔

اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ جن سکولوں میں اضافی اسامیاں موجود ہیں، ان کوکسی دوسرے سکول میں منتقل کردیا جائے یا پھران کو ختم کردیا جائے ۔

اس لئے رپورٹ مرتب کی جائے، تمام سی ای اوز ایس این ای ، بجٹ کی کاپی اور اسامیوں کی مکمل رپورٹ ارسال کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button