Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیسٹیول کا انعقاد

سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں ملتان آرٹس کونسل میں فیسٹیول کا انعقاد سپیشل طلباء نے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کئے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی خاکہ جات اور ٹیبلو پیش کیا گئے۔

اس سلسلہ میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کی جانب سے ملتان آرٹس کونسل میں عالمی یوم معذوراں کے سلسلہ میں رنگارنگ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سپیشل تعلیمی اداروں کے طلباء نے مختلف رنگارنگ پروگرام خاکے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے ۔

طلباء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی ٹیبلوز پیش کیے، جن میں اساتذہ، لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کا معاشرے میں کردار کو موضوع بنایا گیا۔

فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن ذیشان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سپیشل افراد کا سپیشل دن ہے، ہمیں معاشرے کے اس طبقہ کو نظر انداز کرنے کی بجائے انکی پوشیدہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے، آج کے فیسٹیول میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے اسپیشل طلباء نے یہ ثابت کیا کہ انہیں مواقع دیئے جائیں تو یہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور عام لوگوں سے کم نہیں۔
انہوں نے شاندار پرفارمنس پر تیاری کروانیوالے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے میاں محمد ماجد اور سعدیہ کرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچے بھی ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں بھی عام بچوں کی طرح تعلیم اور کھیل کے مواقع ملنے چاہیں، اور انہیں صرف معذور سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خدمات اس سلسلہ میں فراموش نہیں کی جاسکتیں جس کا عملی مظاہرہ آج ہوا اور پہلے بھی ہوتا رہا ۔
حمیرا فاروق نے بھی اپنے خطاب میں خوبصورت فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ۔

فیسٹیول میں مبشرہ اسماء ڈپٹی ڈی ای او ، عمران خان، ڈاکٹر ارشاد حسین، حمیرا فاروق ہاشمی، مہناز روف، مستنصر منیر بخاری، میاں محمد ماجد،روبینہ نقوی، شہناز بانو، نسیم بی بی، طاہر احمد خان، محمد امتیاز، ثمینہ رحمان، ساجد علی، محمد طیب، محمد عرفان، سلمان حسن،بینش اُم لیلٰی،جنید احمد،سعدیہ طارق، محمد نعمان، عمران زبیر،محمد ساجد،محمد شہباز، محمد جاوید،ثاقب حبیب،ثناء جمیل،شائستہ جمیل،افضال بی بی، ناہید کوثر،نورین اختر،عاصمہ بشیر،راحت رفیق،ذیشان احمد،محمد اشفاق،جمشید صادق،ساجدہ پروین،روبینہ قیصر،نسیم بی بی،بشریٰ خانم نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button