Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپیشل طلباء و طالبات کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل

سردی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ خصوصی تعلیم نے جنوری اور فروری کیلئے خصوصی بچوں کے سکول کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔

محکمہ خصوصی تعلیم کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی تعلیمی ادارے 10 جنوری سے کھلیں گے، سکول صبح 9 بجے لگیں، چھٹی دوپہر 2 بجے ہوا کرے گی، جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12 بجے ہوا کرے گی۔

خصوصی بچے سردی سے بچنے کیلئے یونیفارم سے ہٹ کر کوئی بھی سویٹر یا جیکٹ پہن سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button