Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان میں آٹزم سینٹر کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب میڈم صائمہ سعید نے کہا ہے کہ گورنمنٹ شاداب ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں آٹزم سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اس سلسلہ میں متعلقہ ٹیچرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی، گورنمنٹ سکول آف سپیشل ایجوکیشن متاثرہ سماعت گرلز ملتان کی عمارت کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

گورنمنٹ سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت بوائز ملتان میں ووکیشنل کورسز کو مزہد بہتر کہا جائے گا، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن ڈگری کالج کے سلیبس میں ٹیکنیکل کورسز کو اہمیت دی جائے۔

گورنمنٹ سکول برائے جسمانی معذوراں ملتان میں مین سٹریم کیلئے بچوں کو تیار کیا جائے، خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ اور عملہ کوئی کوتاہی نا برتیں ، اور ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر فوکس کریں ۔

خصوصی بچے ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، والدین انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کروائیں، جہاں ان بچوں کو ماہانہ وظیفہ، یونیفارم، بکس، تعلیم اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام چلنے والے سپیشل ایجوکیشن سکولز کے دورہ و معائنہ کے موقع پر کیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن میڈم صائمہ سعید کو سکولوں کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب میڈم صائمہ سعید نے ملتان کے 5 مختلف سپیشل ایجوکیشن سکولز کا وزٹ کیا، جہاں انہوں نے سائیکالوجسٹ سے خصوصی طلباء کے کونسلنگ سیشن منعقد کرنے پر زور دیا تاکہ خصوصی طلبہ کے مسائل کو بنیادی طور پر حل کیا جاسکے۔

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب میڈم صائمہ سعید نے سکول سربراہان کو ہدایات دیں کہ خصوصی طلبا کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت سہولیات بروقت مہیا کی جائیں، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب میڈم صائمہ سعید نے ہدایات دیں کہ خصوصی طلبہ کو یونیفارم بروقت اور درست حالت میں فراہم کی جائیں۔

سپیچ تھراپسٹ خصوصی بچوں کی لینگویج کو بہتر کرنے کیلئے باقاعدہ سیشن مرتب کریں، اور داخلہ آگاہی مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ خصوصی طلباء کو سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کیا جائے۔

دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ سپیشل ایجوکیشن پنجاب میاں زاہد مجید، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد، سکولز سربراہان ہمراہ تھے۔

اپنے دورے کے دوران سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب میڈم صائمہ سعید نے گورنمنٹ شاداب سپیشل ایجوکیشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button