Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری ایجوکیشن ایمرسن یونیورسٹی پہنچ گئے

سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آغا علی عباس نے ایمرسن یونیورسٹی کا دورہِ کیا ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان سے ملاقات کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو یونیورسٹی میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ بھرتیوں کے حوالے سے بریفننگ دی ۔

آغا علی عباس نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی میری مادر علمی ہے، یہ یونیورسٹی جب کالج تھا تو دو سال تک تعلیم حاصل کی ، میری کوشش ہوگی کہ ایمرسن یونیورسٹی کے ترقی پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کروں، اور جس حد تک ہوسکے گا اعلیٰ حکام تک ایمرسن یونیورسٹی کے معاملات کے لیے سفارش کروں گا ۔

ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان نے کہا کہ دور جدید کے مطابق آئی ٹی لیبز بنارہے ہیں تاکہ طلبہ کے تعلیم کے ساتھ روزگار فراہم کرنے کے لیے ایک روز گار میں مدد ملے ۔
تعلیمی نظام فلپ سسٹم متعارف کروایا ہے، جو طلباء کو ایک دن پہلے لیکچر کے حوالے سے ٹیچر میسج کرتا ہے تاکہ سٹوڈنٹس عنوان کے حوالے سے بنیادی آگاہی لے کر آئیں اور کلاس روم میں روایتی لیکچر کی بچائے ڈسکشن ہو ۔

آئی ٹی ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس ، میڈیا اینڈ کریٹو ارٹ ، سائنسز جیسے شعبہ جات کو شروع کرنے جارہے ہیں تاکہ جنوبی پنجاب کے طلباء بین الاقوامی طرز کی تعلیم دی جاسکے ۔

ٹیچنگ کی بھرتی کے لیے میرٹ لسٹیں بن رہی ہے ہر مضامین کے ماہرین کو دوسری جامعات سے بلاکر سکروٹنی کررہے ہیں، اور پھر میرٹ لسٹیں بنائی جارہی ہیں ، نان ٹیچنگ کے لیے ایچ ای سی کو ٹیسٹ کے لیے لکھا ہے تاکہ لوگوں کو میرٹ پر بھارتی کیا جاسکے۔
31 جولائی اور یکم اگست کو سلیکشن بورڈ ہونے جارہا ہے جس میں ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا جائے۔

جامعہ کو کھڑا کرنے کے لیے ٹیم بنارہے ہیں تاکہ جنوبی پنجاب میں بہترین اور اعلی معیار کی تعلیمی درسگاہ بناسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button