Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالج اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نظام وضع کرنے کا فیصلہ، سپیشل سیکرٹری

اسپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب شیخ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کے لیے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بہترین خدمات مہیا کی جائیں، کالجز میں اساتذہ کی کاکردگی کو جانچنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے کوارڈی نیشن اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، وہ گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہائیر ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں منعقدہ تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے ڈائریکٹرز (کالجز) اور ڈپٹی ڈائریکٹرز سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق اور ڈی پی آئی (کالجز) جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں شریک تھے۔

اسپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (کالجز) اپنے انتظامی دفاتر، ایسوسی ایٹ کالجز، ڈگری کالجز اور کامرس کالجز میں خالی اور پُر شدہ اسامیوں کی مکمل معلومات اور طلباء کی انرولمنٹ کے حوالے سے تفصیلات محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو فراہم کریں، جن کی روشنی میں کالجز میں تعلیمی سہولیات کی بہتری اور سٹاف کی کمی دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے ڈویژنل افسران سے کہا کہ زیرالتوا اے سی آرز، پروموشن اور پنشن کیسز جلد ازجلد مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو بھی محکمے کی جاری اسکیموں پر بریفنگ دی گئی، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ تمام جاری اسکیموں پر کام کی رفتاری تیز کی جائے۔

اجلاس میں مختلف کالجز میں سٹاف کی کمی، ناکافی بجٹ، فرنیچرز اور کمپیوٹر لیبز کی کمی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے کےلیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button