ایمرسن یونیورسٹی : ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی کاوشوں سے یونیورسٹی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی میں آئی ٹی بلڈنگ اور آڈیٹوریم کی جدید انداز میں تعمیر کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اسی کے ساتھ کیمپس میں سڑکوں کی مرمت کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
اساتذہ کے لئے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام منعقد کرنے ساتھ ساتھ مزید پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتی کی جارہی ہے۔
نئے تعلیمی سال میں مختلف شعبہ جات میں 38 پروگرامز میں بی ایس اور ایم فل کورسسز کا اجراء کیا جا رہا ہے ، طلباء کے لئے ای لیب ۔ای روزگار کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، جس کا مقصد دروان تعلیم ہی طلباء کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرنا ہے ۔
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن کے تحت طلبا کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرانا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔