Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈیمی کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی

ڈی ا ایس او رانا ندیم انجم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھر میں وزیر کھیل پنجاب کی زیر سرپرستی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کی ہدایت پر کرکٹ اکیڈیمز کا قیام عمل میں لارہا یے۔

اسی سلسلہ میں ملتان میں پنجاب سپورٹس بورڈ کرکٹ اکیڈیمی کی افتتاحی تقریب آج جمتعہ المبارک 18نومبر 2022کو ڈسڑکٹ سپورٹس گراوٴنڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں دن ڈھائی بجے منعقد ہوگی۔

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر اور فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق ان اکیڈیمز میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو باولنگ۔بیٹنگ۔اور فیلڈنگ کے شعبوں میں ٹریننگ دیں گے، تاکہ گراس روٹ لیول سے بہترین کھلاڑی تیار کیے جاسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button