Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں دو روزہ سپورٹس کیمپ شروع

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سپورٹس کے زیر اہتمام سپورٹس کیمپ شروع ہوگیا ، اس دو روزہ کیمپ میں طالبات کو انڈور گیمز کی تربیت دی جائے گی۔

کیمپ کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد طالبات کو کھیلوں کے ذریعے صحت مند جسمانی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔
کھیل طالبات کو ایک خود اعتماد، منظم اور قابل افرادی قوت میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جو ملک میں مثبت سماجی تبدیلی اور معاشی بہبود لا سکتا ہے۔ ان اہداف کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس دو روزہ کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔
اس کیمپ میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور میراتھن ریس کی تربیت دی جائے گی، ہمارے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ماضی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی کھلاڑی اس یونیورسٹی کا نام روشن کریں گی۔

کیمپ میں کوچز کی خدمات حاصل کی گئیں جو جدید سائنسی طریقہ سے تربیت دیں گے تاکہ ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ہماری طالبات کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کہا کہ کھیل امن اور رواداری کے رویے اور سماجی شعور کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔

نوجوانوں میں کھیلوں کی صحت مند ثقافت کو فروغ دینے سے انہیں باہمی تعاون، دوستی اور دوسروں کی رائے کو ان کے کردار سازی کے عمل کے حصے کے طور پر قبول کرنے کے فوائد کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جہاں ہماری طالبات تعلیمی سرگرمیوں میں یونیورسٹی کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہی ہیں ، وہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ہماری طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل متوازن معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو منشیات اور بے حیائی سے بچانے کے لیے انہیں غیر نصابی سرگرمیاں میں حصہ لینے کے مزید مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔

انہوں نے طالبات کی کارکردگی اور جوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ، صبر، برداشت، قیادت اور ٹیم ورک کی صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی اور فارمیسی کے باہمی اشتراک سے پوسٹ ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دماغی صحت اور جسمانی تندرستی کو بہتر بنانے میں کھیلوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ اس سے تناؤ، ڈپریشن اور پریشانی پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور معیار زندگی کو بہتری آتی ہے۔

اس دو روزہ کیمپ میں طالبات کے مابین مختلف مقابلوں کا اہتمام ماہر کوچز کی نگرانی میں کیا گیا تاکہ طالبات کی تربیت جدید سائنسی طریقوں کے مطابق کی جائے۔

آخر میں تمام شعبوں کی چیئرپرسنز نے ریس میں حصہ لیا۔

اس تقریب کی کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر عدیلہ سعید، لیکچرر سونیا ناصر اور لیکچرر ظل شمس تھیں۔

اس تقریب کی فوکل پرسن ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button