Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں سات روزہ سپورٹس گالا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جاری سات روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

کھیلوں سے نہ صرف جسمانی بلکہ فکری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

طلباء و طالبات کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا بہت ضروری ہے۔کیونکہ ان کا جسم مضبوط ہوگا تو دماغ مضبوط ہوگا۔ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے سپورٹس گالا میں بھرپور حصہ لیا۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹر سپورٹس ارقم اقبال کو خصوصی مبارکباد دی، جنہوں نے دلجمعی کے ساتھ ان مقابلہ جات کا انعقاد کروایا۔

اسکے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبرز اور ایڈمنسٹریشن کو بھی مبارک باد دی جنہوں نے سپورٹس گالا میں بھرپور شرکت کی۔

بیڈمنٹن میں علی بورانہ اور عظیم افضل کی ٹیم فاتح قرار پائی جب کہ محمد بلال اور ڈاکٹر شبیر کی ٹیم رنراپ قرار رہی۔

سپورٹس گالا کے کرکٹ چیمپئنز طلباء میں ڈیپارٹمنٹ آف پولٹری سائنس قرار پائی۔جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن رنر اپ رہی۔

سپورٹس گالا کے فٹ بال چیمپئن شپ میں ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز فاتح قرار پائی جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز دوسرے نمبر پر رہا۔

والی بال چیمپئن شپ میں ملبری کورٹس بوائز ہاسٹل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سلو سائیکلنگ سٹوڈنٹس کے مقابلے میں مس حمنہ عزیز فاتح قرار پائیں جبکہ سلو سائکلنگ فیکلٹی کے مقابلے میں ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم فاتح قرار پائے۔

بیڈمنٹن خواتین مقابلہ جات میں مس سجیلا اور مس عائشہ ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز فاتح قرار پائیں۔

تھری لیگ ریس میں مس فرح اور مس صوبیہ فاتح قرار پائیں۔

بیڈمنٹن میں نورزمان اور عمر بی ایس سی اونرز تھرڈ سمسٹر فاتح قرار پائے۔گل جہانیاں اور شعیب دوسری پوزیشن پر نمایاں رہے۔

فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ میں ایڈمنسٹریشن نے فیکلٹی کو شکست دی۔

یوں ایڈمنسٹریشن کی فاتح ٹیم ٹرافی کی حقدار ٹھہری۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹرمحمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،
پروفیسر ڈاکٹر محمد مبشر مھدی،عمران محمود،رفیق فاروقی،ڈاکٹر فواد احمد ظفر سمیت دیگر فیکلٹی اسٹاف اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button