Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں رنگوں سے بھر پور پانچ روزہ سپرنگ فیسٹول مکمل ہوگیا

ایمرسن یونیورسٹی میں سپرنگ فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا ہے، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی پانچ روزہ سپرنگ فیسٹیول کے پانچویں روز انٹر ڈیپارٹمنٹ ڈرامہ مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں بارہ شعبہ جات نے حصہ لیا، بلخصوص شعبہ اردو کے طلباء نے وومین ڈے کے حوالے سے ڈرامہ پیش کیا۔

اس موقع پر ڈرامہ سوسائٹی کے نئے عہدیداروں نے حلف لیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایمرسن کے طلباء اس پانچ روزہ سپرنگ فیسٹیول سے پوری طرح طرح لطف اندوز ہوئے، بطور وائس چانسلر میرا مقصد اپنے طلباء میں اعتماد پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی عملی ذندگی میں ایک کامیاب انسان کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر مسعود رضوی نے بتایا کہ اج سپرنگ فیسٹیول کا پانچواں اور آخری دن ہے جس میں ثقافتی سٹالز مشاعرہ صوفی نائٹ ڈرامہ ارٹ نمائش اور دیگر رنگارنگ تقریبات شامل تھیں، جو کہ یونیورسٹی کے شاندار روایات میں مزید اِضافہ ہوگا۔

پیٹرن ڈرامہ سوسائٹی پروفیسر بشریٰ آصف نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر کی زیر سرپرستی ڈرامہ سوسائٹی کا پچھلے سال عمل میں آیا اور ہمارے بچوں نے نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سپرنگ فیسٹیول گُزشتہ پانچ روز سے جاری تھا جس میں یونیورسٹی نے طلبا کے لئے مختلف رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button