Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں بہار کے رنگ بکھر گئے

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں پانچ روزہ سپرنگ فیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات شروع ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی پانچ روزہ سپرنگ فیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، آج کے ایونٹ میں طالبات کے حوالے سے مہندی، برائیڈل میک اپ اور مختلف فنی گیمز جبکہ طلباء کے حوالے سے علاقائی جھومر کا مقابلہ منعقد ہوا۔

ان تقریبات کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان جبکہ صدرات رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر فاروق نے کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی نے جہاں اپنے تدریسی معیار کو برقرار رکھا ہے وہیں کلچرل ایکٹویٹز اور کھیلوں میں بھی اپنا مقام بنا رہی ہے، جس کا ثبوت طلباء کے چمکتے ہوئے روشن چہرے ہیں اور نوجوان نسل کے لئے ان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا انتہائی ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو درست اور مثبت انداز میں سامنے لا سکیں۔

تقریب کے منتظمین پروفیسر مقصود رضوی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر فرح وسیم ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ پروفیسر یاسر وڑائچ پیٹرن کلچرل سوسائٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ اج اس فیسٹول کا دوسرا روز ہے جبکہ بدھ 6 مارچ کو پاکستان کے تمام صوبوں اور زبانوں کے سٹالز اور اگلے روز صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جبکہ اخری روز تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button