Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی میں داخلے شروع
ویمن یونیورسٹی ملتان میں سپرنگ سیزن 2024-25 کے داخلوں کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں سپرنگ سیزن 2024-25 کےلئے داخلے شروع ہوگئے ہیں، چار سالہ بی ایس پروگرام، بی ایس 5سمسٹر دو سالہ پروگرام، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈپلومہ میں داخلے کئے جائیں گے ۔
بی ایس کے 24، ایم فل کے دس، پی ایچ ڈی کے چار پروگرام آفرز کئے گئے ہیں، جبکہ ڈپلومہ کےلئے سا ت جبکہ سرٹیفکیٹس کے لئے 8 پروگرام میں داخلے کئیے جائیں گے ، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15جنوری مقرر کی گئی ہے۔