Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

23 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کےلئے ہونے والے انٹرویو روک دئے گئے

پنجاب کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کےلئے ہونے والے انٹرویوز بارے عدالت عالی نے حکم امتناہی جاری کردیا ۔

تفصیل کے مطابق پنجاب کی 23 یونیورسٹی میں وائس چانسلرز کی مدت ختم ہونے جارہی ہے، جس کےلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے درخواستیں طلب کی تھیں ، اور انٹرویوز کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔

جس پر ڈاکٹر سید شاکر علی غزالی نے عدالت عالیہ بہاولپور بینچ میں درخواست دائر کی کہ نگران حکومت کے پاس کسی بھرتی کا اختیار نہیں ہے، یہ الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جس پر عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے وائس چانسلرز کی تعیناتی اور کسی بھی قسم کے انٹرویو پر حکم امتناعی جاری کردیا، اور سات جون تک جواب طلب کرلیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button