Breaking NewsEducationتازہ ترین
21 ویں سائنس ٹیلنٹ مقابلے کےلئے ٹیموں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی

سٹیم سائنس کیرئیر پروگرام کے تحت 21واں سائنس ٹیلنٹ مقابلہ جولائی 2024میں منعقد ہوگا، جس کےلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
مقابلے میں پاکستان بھر کے سکولوں کالجز اور یونیورسٹیوں کی ٹیمیں رجسٹریشن کروا سکتی ہیں، جس کےلئے آخر ی تاریخ 18 فروری مقرر کی گئی ہے۔
ٹیمیں بائیولوجی ، کیمسٹری میتھ اور فزکس کے ایونٹ میں رجسٹریشن کراسکتی ہیں۔
تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان سے الحاق شدہ سکولوں اور کالجز کو اس رجسٹریشن بارے آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیمیں شرکت کرسکیں ۔