ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کا بڑا اعزاز

ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبہ وزیراعظم انوویشن ایوارز کی تقریب میں شرکت کے لئے نامزد ہوگئیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم انوویشن ایوارڈ 2023 کی شارٹ لسٹ مکمل کرلی گئیں، دو روزہ تقریب 23 اور 24 مئی کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
جس میں شارٹ لسٹ طلبہ اور طالبات اپنے آئیڈیا ز پیش کریں گے جبکہ ایوارڈز دینے 25مئی کو منعقد ہوگی۔
ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبہ حمنہ اسلم شعبہ باٹنی کے آئیڈیاز کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔
واضح رہے اس پروگرام کے تحت فوڈ سیکورٹی ، پانی کا انتظام اور پائیداری،پائیدار توانائی،شہری منصوبہ بندی،موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام،جدید طرز حکمرانی اور اصلاحات، سوشیالوجی اور فلسفہ، اور طبی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات بارے آئیڈیاز پیش کیے جاسکتے ہیں ۔
حمنہ اسلم کے شارٹ لسٹ ہونے پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہناہے کہ ویمن یونیورسٹی کی طالبات اپنی تخلیقی صلاحتیوں کی وجہ سے کسی بھی بڑی یونیورسٹی کی طالبات سے کم نہیں ہیں۔
خوشی کا مقام ہے کہ ہماری یونیورسٹی ترقی کے منازل طے کررہی ہے، حمنہ اسلم کا چناؤ اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری فیکلٹی جدید تقاضوں کے مطابق اپنی طالبات کی صلاحتیوں کو جلا بخش رہی ہیں۔