Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے بھر کے سکولوں میں طلباء اور طالبات کی کریکٹر بلڈنگ کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے سکولوں کے طلبا کے کردار سازی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کےلئے محکمہ سکولز کا ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ طلبا کی کریکٹر بلڈنگ کےلئے الگ سے کلاسز شروع کی جائیں اور اس حوالے سے نصاب میں بھی تبدیلی کی جائے۔
طلباء کی کیرئیر کونسلنگ کا سلسلہ بھی میڑک سے قبل شروع کیا جائے تاکہ طلبا وطالبات اپنے مستقبل کا فیصلہ سکول کی سطح سے ہی کرسکیں اور اپنی تعلیم پر توجہ دے سکیں۔
اس پراجیکٹ پر مئی میں کام شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔