Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے سکولوں میں 36لاکھ 63ہزار 476 کی طلباء کی انرولمنٹ

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (ڈی پی آئی) سیکنڈری ایجوکیشن جنوبی پنجاب مسز زاہدہ بتول نے کہا کہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خاں کی ہدایت پر سکولوں میں بچوں کی خصوصی داخلہ مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
جنوبی پنجاب کے سکولوں میں 2 جون تک داخلہ مہم کا 95 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن زاہدہ بتول نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن اور دیگر تعلیمی افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سکولوں میں داخلہ مہم کو مزید تیز کیا جائے ، اور 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے۔

2 جون 2023ء تک جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے سکولوں میں 36لاکھ 63ہزار 476 کی طلباء کی انرولمنٹ ہو چکی ہے ۔

زاہدہ بتول نے مزید کہا حکومت پنجاب کی طرف تمام سرکاری میں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ طلبا و طالبات کی بہترین خطوط پر تربیت کی جارہی ہے ۔اساتذہ بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

سرکاری سکولوں میں طلبا وطالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے بھی بہترین مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button