Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے امتحانات کے پریکٹیکل میں طلباء کے فیل ہونے کا خدشہ
میڑک میں کمپیوٹر پڑھنے والے طلباء کےلئے مشکلات کھڑی ہوگئیں، پریکٹیکل میں کمپیوٹر میسر نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکولوں میں جو کمپیوٹر لیب ہیں وہ کافی عرصے سے فعال نہیں ہیں جب کہ ان کے کمپیوٹر بھی خراب ہیں، ایسے میں طلباء کو پریکٹیکل میں شدید مشکلات کاسامنا ہے جبکہ ایگزامینر فرضی کارروائی کرکے نمبر دے رہے ہیں، جبکہ من پسند امیدواروں کو پورے نمبر دیے جارہے ہیں ۔