Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : گورنمںٹ گرلز ڈگری کالج شاہ رکن عالم میں طالبات ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور

حکومت کے تعلیم کو بہتر بنانے کےدعوی دھرے رہ گئے ۔

اس وقت ملتان کے تعلیم اداروں میں سہولیات نا ہونے کے برابرہیں، سیکریٹریٹ کاقیام بھی طالبات کوریلف نہ دلاسکا۔

گورنمںٹ ڈگری کالج شاہ رکن عالم کی طالبات کے والدین نےبتایا کہ ان کی بچیاں انتہائی خراب حالات میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ، کلاسز میں فرنیچر نہیں ہے۔

ان کو برآمدوں اور کلاس کے عقب میں ٹاٹ بچھا کر بیٹھایا جاتا ہے ، جب اس کی شکایت کی جاتی ہے تو انتظامیہ انتہائی برے رویے کا مظاہرہ کرتی ہے۔

ہم نے ان کوپیشکش کی ہے کہ طالبات اپنی اپنی کرسی گھر سے لیکر آجائیں ، مگر وہ ماننے کوتیارنہیں اور ٹاٹ پر بیٹھانے پر مصر ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ فرنیچر کی ڈیمانڈ بھجوادی ہے جیسے آئے گا طالبات کودے دیں گے، مگر اب سال ختم ہونےکوہے مگر فرنیچرنہیں آیا ۔

والدین نے سیکرٹری ایجوکیشن ، ڈائریکٹر کالجز سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کاجائزہ لیں اور طالبات کو بیٹھنے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگرسہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button