Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورچوئل یونیورسٹی میں طلباء کے لئیے ‘اسٹوڈنٹ انٹیگریشن کیمپ 2023’ کا انعقاد

5 روز جاری رہنے والے اس یادگار اور منفرد ایونٹ ل کے لیے جی بی اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے تمام صوبوں سے 300 سے زائد طلبہ اس کیمپ کا حصہ بنے۔

اسٹوڈنٹ انٹیگریشن کیمپ میں کیمپنگ، ہائیکنگ، تیر اندازی، ابتدائی طبی امداد کی تربیت، یوتھ فارم اور ٹیلنٹ ہنٹ کے علاوہ بہت ساری تفریحی اور تعلیمی سرگرمیاں شامل تھیں ۔

اس منفرد کیمپ نے نہ صرف طلباء کو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کے ساتھ جڑنے کا موقع فراہم کیا بلکہ انہیں ایسے روابط قائم کرنے کے قابل بھی بنایا جو پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ اور ذاتی ترقی دونوں کے لیے انمول ثابت ہوسکتے ہیں۔

صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے وی یو کی جانب سے اپنے کیمپرز کے لیے پاکستان مونومنٹ کے دورے کے ساتھ ہائیکنگ واک کا اہتمام کیا گیا۔

طلباء کے انٹیگریشن کیمپ کی اختتامی تقریب پاکستان بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے نیشنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی محمد جنید جلیل خان ڈائریکٹر جنرل پاکستان کسٹمز، اور سہیل تاجک، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان تھے، پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور سرفراز قمر ڈاہا چیف کمشنر پاکستان بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن نے بھی بطور خاص تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محسن جاوید نے اسٹوڈنٹ انٹیگریشن کیمپ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

محمد جنید جلیل خان اور سہیل تاجک نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان شاندار کام کر رہا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی آئی ٹی پر مبنی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے، ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ باقی جامعات کے طلباء سے مختلف ہیں، کیونکہ وہ یونیورسٹی سے دور رہ کے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button