Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول طلباء کا عافیت سنٹر کا دورہ

غیر سرکاری تنظیم ٹائڈز آف ہوپ(امید بہار)کے زیر اہتمام عمر رسیدہ افراد کے ساتھ عافیت سنٹر میں سکول کے بچوں کی ملاقات کا اہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر بچوں نے عمر رسیدہ افراد کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے، انہیں پھلوں کے پودے پیش کیے تاکہ وہ تنہائی کے لمحات میں ان پودوں کی دیکھ بھال کریں۔ بچوں نے بزرگوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پربات کرتے ہوئے عمر رسیدہ افراد نے کہاکہ ہمیں ان بچوں کے ساتھ مل کر تازگی اور زندگی کا احساس ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، اور ہماری ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

اس موقع پر عافیت سنٹر کی انچارج سمیعہ منیر نے کہاکہ عافیت سنٹر میں مقیم بزرگوں کے ساتھ بچوں کی یہ ملاقات منفرد بھی ہے، اور ایسے دوروں کے ذریعے ان بزرگوں کو خوشی کے جو لمحات میسر آتے ہیں، وہ ان کے چہروں سے عیاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عافیت سنٹر محدود وسائل کے باوجود ان بزرگوں کی دیکھ بھال کررہاہے، ہم انہیں کھانا بھی دے رہے ہیں، اور ان کی صحت کابھی خیال کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button