انٹرنیشنل کرکٹر سکھاں فیض کیلئے خوشخبری
سکھاں فیض کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا سلیکٹر بنادیا گیا۔
سکھاں فیض اس سے پہلے ایچ ای سی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سکروٹنی ٹیم کی بھی ممبر تھیں۔ سکھاں فیض زکریا یونیورسٹی ٹیم کی کوچ اور چیف سلیکٹر بھی ہیں، اب انہیں پاکستان بھر کی یونیورسٹیز سے ایچ ای سی ویمنز کرکٹ ٹیم منتخب کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔
سکھاں کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی طرف سے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ان کی قیادت میں زکریا یونیورسٹی کی ویمنز کرکٹ ٹیم تین بار فائنل کھیل چکی ہے۔ اب ان کی منتخب کردہ زکریا یونیورسٹی ملتان کی ٹیم جاری ایچ ای سی کرکٹ کیلئے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی شکر گذار ہوں پہلے پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی، پھر ممبر سکروٹنی کمیٹی سے ایچ ای سی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکٹر بننے میرے لیے اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی کرکٹ سے پاکستان کو پڑھی لکھی ویمنز کرکٹرز ملیں گی۔