Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول کھل گئے۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ملتان میں افسوس ناک واقعہ

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا، نئے تعلیمی سیشن کے ساتھ پہلے روز طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی، ایک سکول سے سیکورٹی گارڈ مردہ حالت میں ملا ۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ بحال، تعلیمی سیشن کیساتھ پہلے روز طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی، صوبہ بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔

دو ماہ کی تعطیلات کے بعد طلباء سکول آئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا، پہلے روز سکول آنے پر اساتذہ نے بچوں کا استقبال کیا، بچوں میں کینڈیز تقسیم کیں ,اساتذہ نے تعلیمی سرگرمیاں ایک ماہ قبل شروع کرنے کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

دوسری طرف ملتان کے ایک سکول میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، صبح کے اوقات میں جب بچے سکول پہنچے تو گیٹ بند تھا سکول کھلنے پر گورنمنٹ پاکستان ہائی سکول حسین اگاہی ملتان کا سکیورٹی گارڈ پرسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، جس پر فوری طور پر پولیس حکام کو اطلاع دی گئی جنہوں نے آکر لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی، جبکہ صفائی کے بعد سکول کو بچوں کے لئے کلیئر کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button