Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سکولوں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل

محکمہ سکولز پنجاب ایجوکیشن نے دو نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں، ایک موسم گرما کی تعطیلات بارے ہے جس کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز یکم جون دو ہزار چوبیس کو موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند ہو جائیں گے اور یہ تعطیلات چودہ اگست تک رہیں گی، دوبارہ سکولز پندرہ اگست کو کھلیں گے ۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سخت گرمی کی لہر کے سبب اٹھارہ مئی سے 31 مئی تک پنجاب کے تمام سکولوں میں تدریس کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے ہیں، سکول ماسوائے جمعہ کے سات سے ساڑھے گیارہ بجے تک اور جمعہ کو سات سے ساڑھے دس بجے تک کھلے رہیں گے، ان دنوں میں گرمی سے بچانے کیلئے بچوں کو کھلی جگہ یا پلے گراونڈ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام ایجوکیشن اتھارٹیز نئے اوقات کار پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گی، احکامات نہ ماننے والے سکولز کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button